چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ یہ ساری خرابی وزیراعظم کی ہی پیدا کردہ ہے، وہ ہی ٹھیک کریں یا گھر جائیں۔

بلاول نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی) سے کیا گیا معاہدہ قومی اسمبلی میں نہیں لایا گیا، حکومت نے سڑکوں پر ایکشن لیا اور پھر کالعدم قرار دے دیا.انہوں نے کہاکہ لوگ جاں بحق ہوئے، 500 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، انٹرنیٹ بند کر دیا گیا،وزیراعظم نےقومی اسمبلی میں بیان نہیں دیا، انہوں نے اسمبلی کو کسی بھی موقع پر اعتماد میں نہیں لیا۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ پی ٹی آئی اب قومی اسمبلی کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے۔واضح رہے کہ پیپلز پارٹی نے آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے سے متعلق اپنے ارکان اسمبلی کو آگاہ کردیا ہے۔

Previous articleشوگر مافیا کے 110 ارب کمانے کا انکشاف
Next articleوزیرِ اعظم کا مسلم حکمرانوں کو اسلامو فوبیا پر خط دوبارہ شیئر