پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیجنڈری گلوکار سجاد علی نے حمد ’سنوار دے‘ کی ویڈیو جاری کردی۔

سجاد علی کی حمد ’سنوار دے‘ ان کے 1995 میں ریلیز ہونے والے البم ’سنڈریلا‘ میں شامل تھی تاہم اب طویل مدت بعد گلوکار نے پاکستان کے سرکاری چینل کے اشتراک سے ویڈیو کی صورت میں پیش کیا ہے۔

حمد ’سنوار دے‘ کے موسیقار سجاد علی خود ہیں  جبکہ حمد کے بول بھی سجاد علی نے خود تحریر کیے ہیں۔

رمضان المبارک کی مناسبت سے سجاد علی کی حمد کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

Previous articleتخم بالنگا کے استعمال سے صحت پر جادوئی فوائد
Next articleبابر کی شاندار سنچری، پاکستان تیسرے ٹی20 میں 9 وکٹوں سے کامیاب