وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے انہیں سری لنکا کے صدر نے مہنگائی ختم کرنے کے گُر بتائے ہیں ‘وہ پاکستان میں ان پرعمل کریں گے ۔ کولمبومیں تجارت وسرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھاکہ سری لنکا کے صدر کے ساتھ گزشتہ روز مختلف امور پر گفتگو ہوئی، اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے ان کے ساتھ سیر حاصل بات چیت ہوئی‘ میں نے چین کے دورے کے دوران یہ دیکھا کہ انہوں نے ہول سیل اور ریٹیل میں فرق کو ٹیکنالوجی کے ذریعے کم کیا تاکہ عام آدمی کو سہولت حاصل ہو۔

بدھ کوعمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ سری لنکا کے صدر گوتا بایا راجہ پاکسا سے ملاقات میں ہم نے بالخصوص دیہی علاقوں میں غربت کے خاتمہ کے مشترکہ عزم کے حوالہ سے بات چیت کی، ہم نے اس حوالہ سے بھی تبادلہ خیال کیا کہ کسانوں کو ان کی پیداوار سے زیادہ سے زیادہ فائدہ کس طرح ہو سکتا ہے اور مڈل مین کے کردار کو ختم کرتے ہوئے ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے شہریوں تک اشیا خوردونوش ارزاں نرخوں پر کس طرح پہنچائی جا سکتی ہیں۔

Previous articleبیماریوں کے علاج کیلئے گوگل نہ کریں
Next articleاحسان اللہ احسان کو دوبارہ گرفتار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: ترجمان پاک فوج