لاہور میں سستی چینی حاصل کرنے کے لیے شہریوں کو سستے رمضان بازاروں میں گھنٹوں خوار ہونا پڑ رہا ہے۔

سستی چینی کا حصول اب شہریوں کے لیے اذیت بنتا جا رہا ہے، 65 روپے کلو کے حساب سے دو کلو چینی کا پیکٹ لینے کے لیے شہری صبح سویرے ہی سستے رمضان بازاروں میں پہنچ جاتے ہیں۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ کورونا وبا میں ایک طرف سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی تلقین کی جا رہی ہے تو دوسری جانب طویل قطاروں میں انتظار کی سولی پر لٹکنا پڑتا ہے۔

شہریوں نے دکانوں پر سستی چینی کی فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو کلو چینی حاصل کرنے کے لیے روزے کی حالت میں گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔

 

Previous articleسوارا بھاسکر بھی پاکستانیوں کے ہمدردانہ پیغامات سے متاثر
Next articleپاکستان میں روزے30اور عید 14مئی کو ہوگی