سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

خلیجی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے بیٹے کا نام اپنے داد اور سعودی عرب کے بانی عبدالعزیز کے نام پر رکھا ہے۔

محمد بن سلمان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد کے بعد وہ پانچ بچوں کے باپ بن گئے ہیں جن میں تین بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔

خلیجی میڈیا کا بتانا ہےکہ سعودی ولی عہد کے گھر بیٹے کی پیدائش ہفتے کے روز ہوئی جس پر انہیں مبارکبادیں اور دعائیں دیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

سعودی ولی عہد کے بھائی شہزادہ سعود نے بھتیجے کی پیدائش پر ٹوئٹ کی اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Previous articleحکومت دانشمندی سے کام لے :مفتی تقی عثمانی
Next articleمنیشا روپیتا، سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ڈی ایس پی بننے والی پہلی ہندو خاتون