سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے ارکان جھڑپ کے دوران گھتم گتھا ہو گئے، ایک دوسرے کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرتے رہے۔

بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے 3 منحرف ارکان سندھ اسمبلی پہنچے تو جھگڑا شروع ہو گیا۔ شہریار شر، اسلم ابڑو اور کریم بخش گبول کے شرجیل میمن کے ہمراہ اسمبلی میں داخل ہونے پر پی ٹی آئی ارکان نے ان پر حملہ کردیا جس پر پی پی ارکان بھی معاملے میں کود پڑے، لڑائی مارکٹائی کے دوران سندھ اسمبلی میں میز کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

 

Previous articleپاکستان میں توانائی شعبے کا گردشی قرض 2300 ارب روپے تک پہنچ گیا
Next article16 مارچ تک PSL میچز 50 فیصد تماشائیوں کے ساتھ ہی ہوں گے، پی سی بی