سٹاک ایکس چینج میں ٹریڈنگ کے دوران منفی رجحان، 1088 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کے سبب 100 انڈیکس 1088 پوائنٹس کی کمی کے بعد 43 ہزار 962 پوائنٹس کی سطح پرآ گیا۔ اس سے قبل مارکیٹ میں 449 پوائنٹس کمی سے 100 انڈیکس 44 ہزار 601 پوائنٹس کی سطح پرتھا۔

گذشتہ روز بھی مارکیٹ میں مندی رہی،انڈیکس 786.30 پوائنٹس کی گراوٹ کے بعد 45051 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا تھا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 100 ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

Previous articleگلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنایا جائے، جی بی اسمبلی سے متفقہ قرارداد منظور
Next articleپاکستان ٹوبیکو کمپنی نے 6 جی ڈی آئی بی ایوارڈز اپنے نام کرلیے۔