سپریم کورٹ نے آکسیجن سلنڈرز کی قیمت مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا کہ وزارت صنعت و پیداوار 2 دن میں آکسیجن سلنڈر کی قیمت کا تعین کرے۔

سپریم کورٹ میں کورونا وائرس از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے موقف اپنایا کہ قیمت مقرر نہ ہونے پر سپلائرز من مانے ریٹ وصول کر رہے ہیں۔ سی ای او ڈریپ نے کہا کہ آکسیجن وزارت صنعت کے ماتحت ہے، ہمارا اس سے تعلق نہیں۔ عدالت نے کہا کہ قیمت کے تعین کا طریقہ کار وضع کیا جائے۔ سپریم کورٹ نے قیمت مقرر کرنے کا حکم کے پی حکومت کی درخواست پر جاری کیا۔

Previous articleژوب: افغان سرحد سے دہشتگردوں کا حملہ، 4 ایف سی اہلکار شہید، 6 زخمی
Next articleفرنچائزز کا پی ایس ایل 2021 کے بقیہ میچز متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا مطالبہ