پی ڈی ایم کے سیکرٹری جنرل شاہد خاقان عباسی نے جے یو آئی کے سیکرٹری  جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری سے ملاقات کی جس میں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف منتخب ہونے کے بعد کی صورتحال پرمشاورت کی گئی، دونوں رہنماؤں نے قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی کو نہ ماننے پراتفاق کیا۔

ملاقات میں شاہد خاقان عباسی کی جانب سے مولانا عبدالغفور حیدری سے مولانا فضل الرحمٰن کی خیریت دریافت کی گئی۔

دونوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں پیپلزپارٹی کے رویے سے مایوس ہیں۔

اس دوران شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ قائد حزب اختلاف سے متعلق پی ڈی ایم کی دیگرجماعتوں سے بھی جلد مشاورت کریں گے جبکہ مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ قائد حزب اختلاف معاملے پر پیپلزپارٹی نے باپ سے حمایت مانگ کرسب کو مایوس کیا ہے۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں میں اتفاق کیا گیا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کو اپنا قائد حزب اختلاف لانے کے لیے حکمت عملی طے کرنی ہوگی جس کے لیے سربراہی اجلاس بلا کر آئندہ کی حکمت عملی طے کرنی چاہیے۔

Previous articleای سی سی کی بھارت سے کاٹن، یارن اور چینی کی درآمد کی اجازت
Next articleبرطانوی اخبار میں عمران خان کا موسمیاتی تبدیلی پر مضمون شائع