قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے تصدیق کی ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کے خاندان نے ان کی بیٹی کا رشتہ مانگنے کیلئے ان سے رابطہ کیا تھا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ اس رشتے کے حوالے سے دونوں خاندانوں کا آپس میں رابطہ ہے۔
Shaheen s family approached my family for my daughter. Both families are in touch, matches are made in heaven, if Allah wills this match will be made too. My prayers are with Shaheen for his continued success on and off the field.
شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں، اگر اللہ تعالیٰ کی منشا شامل رہی تو یہ رشتہ ضرور ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں شاہین شاہ آفریدی کی کرکٹ اور زندگی کے میدان میں مزید کامیابیوں کیلئے دعاگو ہوں۔
دوسری جانب شاہین شاہ آفریدی نے بھی شاہد آفریدی کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا ہے کہ الحمدللہ۔
شاہین شاہ آفریدی نے اپنی ٹویٹ میں شاہد آفریدی کا دعاگو ہونے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میری اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کیلئے آسانیاں پیدا کرے۔
قومی کرکٹر نے شاہد خان آفریدی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ پوری قوم کا فخر ہیں۔