شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن خرید و فروخت سمیت تمام غیر قانونی ہتھکنڈے استعمال کر کے جمہوریت کو نقصان پہنچا رہی ہے، صادق سنجرانی کی جیت کے لئے ہر سیاسی، جمہوری اور قانونی حربہ استعمال کریں گے۔

دوسری جانب معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار کو وزیراعظم اور پی ٹی آئی کا مکمل اعتماد حاصل ہے، ایماندار وزیراعلیٰ کرپٹ اپوزیشن کو ہر وقت کھٹکتے ہیں، اپوزیشن کے غبارے سے پہلے کی طرح پھر ہوا نکلے گی، عدم اعتماد بچونگڑا پارٹی کا کھیل نہیں، عثمان بزدار ہی 2023 تک وزیراعلی پنجاب رہیں گے۔

فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے غبارے سے پہلے کی طرح پھر ہوا نکلے گی، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے ایوان کو بہترین انداز میں چلا کر سینیٹرز کا اعتماد حاصل کیا، ان کے غیر جانبدار رویے اور بہترین اخلاق کی بدولت سینیٹرز انہیں چیئرمین منتخب کروانا چاہتے ہیں، آزاد اراکین کی بدولت حکومت کا پلڑا بھاری ہے، انشاءاللہ صادق سنجرانی ہی چیئرمین سینٹ منتخب ہونگے۔

Previous articleیوسف رضا گیلانی کی سینیٹ میں کامیابی کیخلاف پی ٹی آئی درخواست مسترد
Next articleامریکا نے ترکی اور پاکستان کو گن شپ ہیلی کاپٹرز کی فراہمی سے روک دیا