مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز  نے وزیراعظم کے خطاب پر ردعمل میں کہا کہ صبح اٹھ کرآپ جہاد پر نہیں جاتے،عوام کے حق پر ڈاکا ڈالنے جاتے ہیں۔

ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ صبح آپ غریب کے منہ سے روٹی اور بیمار سے دوائی چھیننے جاتے ہیں، آپ پر 22 کروڑ لوگوں کو جیتے جی مار دینے اور اس کو جہاد کا نام دینے پر فتویٰ لگنا چاہیے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ذرا باہر نکلو  اور اپنے بنی گالا کے300کنال کے محل سے  دیکھو لوگ تمہیں کیسے جھولیاں اُٹھا اُٹھا کر بد دُعائیں دے رہے ہیں ۔

Previous article‘جنہوں نےگیلانی کو نااہل کروایا، انہی کے ووٹوں سے ہم گیلانی کو پارلیمنٹ میں لےآئے’
Next articleکرپشن کے خلاف اکیلا نہیں لڑ سکتا، عدلیہ اور قوم کو بھی لڑنا ہے، وزیراعظم