یکم مئی سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اوگرا کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی۔

ذرائع کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر تک اضافہ ہو سکتا ہے، پٹرول اور ڈیزل کی مجوزہ قیمتوں کا تعین موجودہ پٹرولیم لیوی کی شرح پر کیا گیا۔ پٹرول پر موجودہ لیوی 11 روپے 23 پیسے فی لیٹر ہے جبکہ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی 15 روہے 29 پیسے فی لیٹر ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔ وزیراعظم کے فیصلے کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

Previous articleعید سے قبل لاہور سمیت زیادہ کیسز والے شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز
Next articleHania Aamir and Momin Saqib to star in Eid telefilm