لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے رمضان بازاروں میں عوام کو چینی کی65 روپے فی کلو دستیابی آسان کے لیے کاؤنٹرز بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق چینی کے حوالےسےکاؤنٹرز بڑھانے کا فیصلہ کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا۔
اجلاس میں شہر میں چینی کے لیے ایک ہزار فیئرپرائس پوائنٹس قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیاہے ، ان پوائنٹس پر چینی 85 روپے فی کلوگرام کی قیمت پر دستیاب ہوگی۔
کمشنر لاہور محمد عثمان کا کہنا ہے کہ رمضان بازاروں میں چینی کے کاؤنٹرز بڑھنے سے شہریوں کو قطاروں میں نہیں لگنا پڑےگا۔
انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں چینی کے علاوہ دیگر 13 اشیا پر بھی سبسڈی دی جارہی ہے، اوپن مارکیٹ میں قیمتیں قابو میں رکھنےکےلیے پرائس مجسٹریٹس 100 فیصد متحرک رہیں۔