پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا اجلاس آج ہوگا، مولانا فضل الرحمان اجلاس کی صدارت کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن جماعتیں شرکت کریں گی۔ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اجلاس میں پیپلزپارٹی اور اے این پی کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔ اس کے علاوہ پی ڈی ایم کی مستقبل کی حکمت عملی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

بعد ازاں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے میڈیا کو آگا ہ کریں گے۔

Previous articleجنوبی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشتگرد پیر عرف اسد مارا گیا
Next articleکورونا کی تیسری لہر کا زور، مزید 118 افراد کا انتقال، 4318 نئے کیسز رجسٹرڈ