فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کر دی ، عالمی باڈی نے بحالی کیلئے کھیل کے تمام انتظامات دوبارہ نارملائزیشن کمیٹی کو دینے کی شرط رکھ دی۔

وہی ہوا جس کا ڈر تھا، فٹبال ہاؤس پر قبضے کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کر دی ۔ پاکستان میں اختیارات کی جنگ سے کھیل کو شدید نقصان پہنچا۔ حکام نے اپنے تحریری فیصلے میں دو ٹوک لکھا کہ فیفا کی بنائی ہوئی ہارون ملک کی سربراہی میں نارملائزیشن کمیٹی کو تمام اختیارات و انتظامات واپس کیے جائیں، ورنہ پاکستان کی رکنیت معطل رہے گی۔

قبل ازیں فیفا کے جاری کردہ اعلامیے میں فٹبال ہاؤس پر قبضے کی مذمت کرتے ہوئے نارملائزیشن کمیٹی کیساتھ ہونے والے سلوک پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا جبکہ قبضہ ختم نہ کرنے کی صورت میں پاکستان فٹبال فیڈریشن پر 5 سال تک پابندی کی وارننگ دی گئی تھی۔

Previous articleوزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا
Next articleکراچی: موسمیات چورنگی کے قریب دکان میں دھماکا، خاتون اور 2 بچے جاں بحق