وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر کو طلب کرلیا، کورونا کی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

جس شہر میں کورونا کی شرح 10فیصد سے اوپر ہوگی، وہاں لاک ڈاون لگ سکتا ہے، کاروبار اور دفاتر بند رکھے جاسکتے ہیں۔

لاک ڈاؤن کے فیصلے کی حتمی منظوری این سی سی دے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت این سی سی برائے کورونا کا اجلاس دن 12 بجے ہوگا، اجلاس میں وفاقی وزرا، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ و چیف سیکرٹریز شریک ہوں گے۔

ادھر کراچی میں کاروبار کی بندش کے دن ایک بار پھر تبدیل کردیے گئے ہیں۔

شہر میں تجارتی مراکز ہفتہ اور اتوار کے بجائے جمعہ اور اتوار کو بند رہیں گے، اس حوالے سے حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔

Previous articleرواں ہفتے خود کا خاتمہ کرنے کا سوچ رہی تھی: جنت مرزا
Next articleکورونا کی تیسری لہر مزید خطرناک، مہلک وائرس ایک ہی روز 144 جانیں لے گیا