اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وبائی امراض کی صورتحال کا جائزہ لینے اور آئندہ کی لائحہ عمل طے کرنے کے لیے آج قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ این سی سی کا اجلاس بلانے کے فیصلے کا اعلان وزیر اعظم آفس نے عمران خان کی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان سے یہاں کووڈ 19 کی صورتحال پر بریفنگ لینے کے بعد کیا۔

وزیر اعظم سے اپنی ملاقات کے بعد  گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ این سی سی کے اجلاس میں وہ صوبوں کے ساتھ بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے درکار ایس او پیز (معیاری آپریٹنگ طریقہ کار) پر عمل درآمد نہ ہونے کا معاملہ اٹھائیں گے۔

 

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ وہ صوبوں سے کہیں گے کہ وہ موجودہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ مزید پابندیاں عائد کرنے سے بچا جاسکے۔

موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ یہاں تک کہ اسلام آباد جیسے چھوٹے شہر میں بھی لوگ اس پر سنجیدہ نہیں، دیگر بڑے شہروں کے بارے میں کیا بات کریں‘

Previous article10 کھرب روپے کا ریونیو اکٹھا کرنے کیلئے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا عمل شروع
Next articleکراچی میں پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، انتظامیہ لمبی تان کر سو گئی