جس کے تحت نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع دئیے جا رہے ہیں جس کے جلد ہی مثبت نتائج سامنے آئیں گے ۔محمد وسیم کا ایک نجی چینل سے گفتگو میں کہنا تھا کہ اب جو کارکردگی دکھائے گا وہی ٹیم میں رہے گا جبکہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے جلد ہی کھلاڑیوں کا پول تیار کرلیں گے جس کیلئے ہر ایک کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔محمد وسیم کا کہنا تھا کہ ان خبروں میں قطعی کوئی صداقت نہیں کہ ٹیموں کے انتخاب کیلئے کپتان اور ہیڈ کوچ کی رائے قابل غور نہیں سمجھی گئی کیونکہ کھلاڑیوں کا سلیکشن اجتماعی کاوش کا نتیجہ ہے

Previous articleٹیم سلیکشن ،شعیب کا بابر کو اپنا اختیار استعمال کرنیکا مشورہ
Next article‘اپوزیشن ایک قدم آگے بڑھائیں، انتخابی اصلاحات سے بات چیت کا آغاز کریں’