قومی کرکٹر حسن علی بیٹی کے باپ بن گئے۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری دی۔

انہوں نے کہا کہ الحمدللہ، اللہ نے انہیں بیٹی سے نوازا ہے، اپنی شہزادی کو ہماری فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

 

اس موقع پر حسن علی نے لوگوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی بھی درخواست کی۔

واضح رہےکہ قومی کرکٹر حسن علی 20 اگست 2019 کو بھارتی دوشیزہ سمیعہ آرزو سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

 

Previous articleچقندر کے صحت پر حیرت انگیز فوائد
Next articleعمرہ کی ادائیگی کیلئے کورونا ویکسین لازمی لگوانا ہوگی، سعودی وزارت حج کا فیصلہ