پولیس نے عارف والا سے بھاگ کر لاہور آنے والی بچیوں کو ڈھونڈ نکالا ہے۔ بچیوں کی گمشدگی کا مقدمہ پاکپتن میں درج تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ کیولری گراؤنڈ کے علاقے میں ان چاروں لڑکیوں کو دیکھ کر شہری نے پولیس کو اطلاع دی۔ بچیوں کی جانب سے پولیس کو بیان دیا گیا ہے کہ وہ چچا کے ڈر سے خود لاہور آ گئی تھیں۔

کیولری پولیس نے موقع پر پہنچ کر لڑکیوں سے پوچھ گچھ کی تو انہوں نے بتایا کہ ہم گھر سے بھاگ کر لاہور آئی ہیں۔ لڑکیاں اس وقت پولیس کی تحویل میں ہیں، انھیں دارلامان بھجوا دیا جائے گا۔ ضروری کارروائی کے بعد لڑکیوں کو ورثا کے حوالے کئے جائے گا۔

Previous articleموسمِ گرما کی مہم جوئی ختم، رواں برس 48 کوہ پیماؤں نے K2 سر کیا
Next articleلیگ کا ہونا کشمیر کے لیے بہت اہم ثابت ہوگا، شعیب اختر