مارچ 2021ء کے دوران چاول کی قومی برآمدات 13.21 فیصد اضافہ سے 222.509 ملین ڈالر تک بڑھ گئی ہیں۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق مارچ 2021ء میں 3 لاکھ 85 ہزار 978 میٹرک ٹن چاولوں کی برآمدات سے زرمبادلہ کا حصول 222.509 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔

اس کے مقابلے میں مارچ 2020ء میں 3 لاکھ 75 ہزار 482 میٹرک ٹن چاولوں کی برآمدات سے 196.537 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔

اس طرح مارچ 2020ء کے مقابلہ میں مارچ 2021ء کے دوران بالحاظ مالیت چاول کی ملکی برآمدات میں 25.972 ملین ڈالر یعنی 13.21 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب بالحاظ وزن بھی چاولوں کی برآمدات میں 10 ہزار 496 میٹرک ٹن کا اضافہ ہوا ہے۔

 

Previous articleجنوبی افریقا کے کرکٹر بیورن فورٹن نے اہلیہ سمیت اسلام قبول کر لیا
Next article2023 تک گردشی قرضے 11 کھرب روپے سے زائد ہی رہیں گے