سوات کے سیاحتی علاقے مالم جبہ میں میراتھن ریس کے مقابلہ ہوا جس میں ملک بھر سے خواتین اورمرد کھلاڑیوں نے شرکت کی، محفل موسیقی میں ڈھول کے تاپ پر رقص کیا جاتا رہا۔
سوات کی وادی مالم جبہ میں میراتھن ریس کے مقابلوں کا نعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے 16خواتین سمیت 127 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ میراتھن ریس کی چار کیٹیگریز کیلئے مالم جبہ کے پتھریلے اوربرفیلے پہاڑوں میں بنائے گئے 5 ،10، 25اور42 کلومیٹر کے ٹریک پر میراتھن ریس میں شامل کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو مات دینے کیلئے خوب جتن کر کے ٹائٹل اپنے نام کئے۔
مالم جبہ آئے ہوئے سیاحوں کو جہاں برفیلی ودای میں میراتھن ریس کے یہ انوکھے مقابلے دیکھنے کاموقع ملا وہیں مالم جبہ میں موجود سیاح چیئر لفٹ کی سیر کے ساتھ ساتھ محفل موسیقی اور سیاحوں کے رقص سے بھی محظوظ ہوئے۔