اداکار دانیال ظفر کا کہنا ہے کہ اگر ماہرہ خان کے ساتھ اداکاری کی تو انہیں بڑی بہن کا کردار ادا کرنا ہو گا۔

حال ہی میں ڈرامہ سیریل سے اداکاری کا آغاز کرنے والے گلوکار دانیال ظفر نے ایک انٹرویو میں ماہرہ خان کی پروڈکشن میں بننے والی ویب سیریز بارہواں کھلاڑی کے حوالے سے بات کی اور اپنا تجربہ شیئر کیا۔

گلوکار و اداکار نے ماہرہ خان کے ہمراہ اداکاری سے متعلق پوچھے جانے والے سوال پر جواب دیا کہ یہ کافی عجیب صورتحال ہوگی، دیکھنا پڑے گا کہ ہم کس قسم کا کردار ایک ساتھ کریں گے، ہو سکتا ہے وہ میری بڑی بہن بن جائیں یا ایسا ہی کچھ۔

دانیال ظفر نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ تین سے چار سال میں ماہرہ خان کے ساتھ کام کرنا چاہوں گا۔

دوسری جانب دانیال ظفر نے ماہرہ کو بطور پروڈیوسر کافی سراہا اور بتایا کہ ماہرہ اپنی پہلی پروڈکشن کو لے کر کافی پرجوش تھیں، انہوں نے آخر تک اسکرپٹ میں تبدیلیاں کیں۔

واضح رہے ماہرہ خان کی پروڈکشن میں بننے والی ویب سیریز بارہواں کھلاڑی میں دانیال ظفر سمیت یوٹیوبر شاہ ویر جعفری، اداکارہ کنزہ ہاشمی، میرا سیٹھی، سرمد کھوسٹ اور ضرار خان مرکزی کردار نبھاتے دکھائی دیں گے۔

Previous articleانتظامیہ ماہ صیام میں بھی گراں فروشوں کو نکیل ڈالنے میں ناکام، عوام لوٹ مار سے عاجز
Next articleآسٹریلوی صحافی کا بھارت میں پھنسے ہم وطنوں کو پاکستان جانے کا مشورہ