مذہبی جماعت کے احتجاج سے دوسرے روز بھی ملک بھر میں ٹریفک درہم برہم ہے۔ لاہور، راولپنڈی، کراچی اور دیگر شہروں میں اہم شاہراہیں بند ہیں، کچھ شہروں میں ٹریفک جزوی بحال کر دی گئی، بیشتر میں حالات بدستور خراب ہیں۔

لاہور میں چونگی امرسدھو، فیروزپور روڈ، قصور روڈ، یتیم خانہ چوک، شاہدرہ، درواغہ والا، بیگم کوٹ، امامیہ کالونی، سکیم موڑ میں تاحال مظاہرین سڑکوں پر ہیں، لوگوں کو سڑکوں کی بندش سے مشکلات کا سامنا ہے۔

کراچی، حیدر آباد، پشاور سمیت دیگر شہروں میں بھی احتجاج کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے۔

شہر اقتدار میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے رینجرز کے دستے تعینات کر دیئے گئے۔ ترجمان موٹروے نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔ خیبرپختونخوا، بلوچستان اور آزاد کشمیر میں بھی سڑکیں بلاک کی گئی ہی

Previous articleجسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس براہ راست نشر کرنے کی درخواست مسترد
Next articleتخم بالنگا کے استعمال سے صحت پر جادوئی فوائد