برطانوی مسلم علما اور ڈاکٹرز نے مشترکہ موقف میں کہا ہے کہ مسلمان روزے کے دوران بھی کورونا ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق مسلم علما اور نیشنل ہیلتھ سروس کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ روزے کی حالت میں کورونا ویکسین لگوائی جا سکتی ہے اور اس کے لیے انھیں روزہ چھوڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔

برطانیہ میں مساجد اور علما کے قومی مشاورتی بورڈ کے سربراہ قاری عاصم کے مطابق علما کی اکثریت کا کہنا ہے کہ رمضان میں روزے کی حالت میں ویکسین لگوانے سے روزہ مکروہ یا ٹوٹنے کا اندیشہ نہیں ہے۔

Previous articleڈسکہ میں ضمنی انتخاب کل ہوگا، ن لیگ اور پی ٹی آئی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع
Next articleکورونا وائرس سے 29 فیصد مریضوں کے پھیپھڑے متاثر ہو رہے ہیں، ڈاکٹر جاوید اکرم