مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی بربریت جاری ہے، ضلع شوپیاں میں مزید دو نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

مقبوضہ وادی کے ضلع شوپیاں کے علاقے زئی پورہ میں قابض فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوانوں کو شہید کیا۔ ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیری سڑکوں پر نکل آئے، غاصب فوج نے مظاہرین پر پیلٹ گن کے کارتوس چلائے جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے، علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی۔

 

Previous articleسندھ حکومت نے این اے 249 کا ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست کردی
Next articleاسلام آباد، لاہور، پشاور اور بالائی سندھ میں بارش کا امکان: محکمہ موسمیات