امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والی دنیا کی کم عمر ترین پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی نے انسٹاگرام پر اپنے چاہنے والوں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن کیا۔

مداحوں نے ملالہ سے ان ٹی وی شوز  اور فلموں کے حوالے سے پوچھا جو انہوں نے حال ہی میں دیکھی ہوں اور انہیں دیکھ کر وہ لطف اندوز ہوئی ہوں۔

ملالہ نے بتایا کہ انہوں نے حال ہی میں اداکارہ پریانکا چوپڑا کی فلم وائٹ ٹائیگر، اینی میٹڈ فلم وولف والکرز اور ڈزنی کی فلم سول دیکھی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ انہیں دستاویزی فلم بوائز اسٹیٹ بھی پسند آئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ نوجوان کیسے ایک بہترین سیاستدان کی طرح کام کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں ملالہ یوسفزئی نے اپنی آرگنائزیشن کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے معروف لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک پر قدم رکھا تھا۔

 

Previous article‘علاقائی ثقافت کی وجہ سے پاکستان میں خواتین کو وراثت نہیں ملتی’
Next articleکراچی میں چکن کی قیمتوں کو پر لگ گئے، سرکاری اور مارکیٹ نرخوں میں زمین آسمان کا فرق