ملک بھر میں شب برات عقیدت و احترام سے منائی گئی، مساجد اور گھروں میں نوافل اور ذکر و اذکار کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔

شہریوں کی جانب سے مساجد میں نوافل اور ذکر و اذکار کا سلسلہ رات بھر جاری رہا۔ مساجد میں کورونا ایس او پیز کے ساتھ عبادات کا اہتمام کیا گیا۔ بادشاہی مسجد لاہور میں مولانا عبدالخبیر آزاد نے کورونا وبا سےبچاؤ، ملکی سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعا کرائی۔

کراچی میں رات بھر قبرستانوں میں لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔ شہری پھولوں کی پتیاں لے کر اپنے پیاروں کی قبروں پر پہنچے اور ان کے لیے مغفرت کی دعائیں مانگیں۔

Previous articleپی ڈی ایم قائم ہے اور رہے گی، نیب اپوزیشن کو دبانے کیلئے بنی تھی: شاہد خاقان عباسی
Next articleکراچی کے ضلع وسطی کے مزید تین علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ