کراچی: معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے ملبوسات کے برانڈ ایم ٹی جے کا افتتاح کر دیا گیا۔

ایم ٹی جے برانڈ کی افتتاحی تقریب کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ہوئی، تقربب میں مولانا طارق جمیل اور سینیٹر فیصل واوڈا کے علاوہ دیگر شخصیات بھی شریک ہوئیں۔

اس موقع پر سینیٹر فیصل واوڈا نے وزیراعظم عمران خان کا پیغام پہنچایا جبکہ مولانا طارق جمیل نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ ان کی تجارت کا مقصد مدارس کو چلانا ہے تاکہ ان کا انحصار زکوٰۃ پر نہ ہو۔

تقریب میں راحت فتح علی خان نے حمد باری تعالیٰ پڑھی جبکہ شفقت امانت علی نے اسمائے حسنیٰ پڑھے۔

خیال رہے کہ ایم ٹی جے، ملبوسات کو ایک اور نجی برانڈ کے اشتراک سے لانچ کیا گیا ہے۔

 

Previous articleپاکستان نے بھارت کو شکست دیکر سہہ فریقی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا
Next articleدرخواست نہیں آئی، وزیراعظم نے مریم کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے منع کردیا، شیخ رشید