ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام آباد، کراچی، خیبرپختونخوا اور لاہور سمیت پنجاب کے متعدد علاقوں میں ابر رحمت نے موسم حسین بنا دیا۔ محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ آج بھی جاری رہنے کی پیشگوئی کر دی۔

مون سون نے رت بدل دی۔ آسمان سے برستی بوندوں نے ساون کا مزا دوبالا کر دیا۔ ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سپیل رنگ دکھا نے لگا، ٹھنڈی ہواؤں اور بادل برسنے سے حبس کی شدت میں کمی آگئی۔ اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں موسلادھاربارش ہوئی۔ گوجرانوالہ، مریدکے، ڈسکہ، پنڈ دادن خان، کالا باغ میں بھی ابر رحمت برسا۔ سیالکوٹ میں تیز بارش سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔

ایبٹ آباد، گلیات اور مانسہرہ میں بادلوں نے خوب رنگ جمایا۔ کشمیر اور گلگت بلتستان کے متعدد مقامات پر بھی بادل خوب برسے۔ تیز بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

سندھ میں بھی شدید گرمی کے بعد بادلوں نے دستک دے دی۔ کراچی میں بارش سے موسم سہانا ہوگیا۔ آسمان پر چھائے بادلوں اور ہواؤں نے موسم کو دلفریب بنا دیا۔ تھرپارکر، ٹنڈوالہ یار، حیدر آباد اور گردونواح میں موسلا دھار بارش ہوئی۔ موسم کا حال بتانے والوں نے بارش کا سلسلہ آج بھی جاری رہنے کی پیشگوئی کر دی۔

Previous articleMango cultivation and trade being improved: Fakhar Imam
Next articleTaliban applaud Pakistan’s attempts for peace in Afghanistan, warns “not to dictate”