پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ مجھے احساس ہوگیا ہے کہ میں باغی نہیں ہوں۔
انسٹاگرام پر ماہرہ خان نے اپنی دلکش تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے احساس ہوگیا ہے کہ میں باغی نہیں ہوں بلکہ صرف رومانٹک ہوں۔
ماہرہ خان کی تصویر کو کچھ ہی دیر میں مداحوں کی پسندیدگی کی سند مل گئی اور انکی تصویر کو 2لاکھ 60 ہزار سے زائد بار پسند کیا گیا اور متعدد لوگوں نے اداکارہ کے لئے تعریفی کمنٹس بھی لکھے۔