اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کے خلاف مریم نواز، یوسف عباس اور دیگر کی درخواستوں پر نیب کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 17 مئی تک ملتوی کر دی۔

احتساب عدالت کے جج نے نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کے خلاف مریم نواز، یوسف عباس اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ نیب نے یوسف عباس اور دیگر تین درخواستوں پر جواب جمع کرانے کی استدعا کی۔ پراسیکیوٹر نیب نے موقف اپنایا کہ درخواستوں پر بحث کر لیں، ہم دلائل دیتے ہیں جس پر درخواست گزار کے وکلاء نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیب پہلے دیگر درخواستوں پر جواب جمع کروا دے۔

عدالت نے نیب کو آئندہ سماعت تک تمام درخواستوں پر جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا جبکہ نیب مریم نواز کی درخواست پر پہلے ہی جواب جمع کروا چکا ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 17 مئی تک ملتوی کر دی۔

Previous articleسپریم کورٹ میں شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر
Next articleآئی پی ایل کی منسوخی سے بھارت کو 2500کروڑ تک نقصان کا خدشہ