حال ہی میں دائرہ اسلام میں داخل ہونے والے جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے اسپنر بورون فورچین کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

بورون فورچین اور اہلیہ مشکی ایسن نے شادی کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنائی ہیں۔

کرکٹر کی شادی اور مسلمان ہونے کے حوالے سے مختلف میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ شادی سے قبل مشکی فورچین کی طویل مدت تک گرل فرینڈ رہیں، لیکن دونوں رشتۂ ازدواج میں منسلک نہیں ہوسکتے تھے کیونکہ مشکی مسلمان تھیں۔

 

 

کہا جارہا ہے کہ مشکی چاہتی تھیں کہ فورچین جلد اسلام قبول کریں تاکہ وہ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوسکیں۔

فورچین نے اسلامی تعلمات سیکھیں اور اسلام قبول کرلیا۔

مشکی نے فورچین کے ہمراہ سُرخ عروسی لباس میں تصاویر شیئر کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

 

 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب ہم باضابطہ طور پر مسٹر اینڈ مسز فورچین بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مشکی نے کرکٹر بورون فورچین کے قلمۂ شہادت پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا اعلان کیا تھا۔

اسلام قبول کرنے کے بعد جنوبی افریقی کھلاڑی بورون فورچین کا نام ’عماد‘ رکھ دیا گیااور اس بات کی تصدیق کھلاڑی کی اہلیہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کی تھی۔

Previous articleافغانوں کو قابل قبول امن عمل کی حمایت کریں گے، آرمی چیف
Next articleبلاول کا ملک میں آٹے کے ایک اور بحران کا انتباہ