فیصل واوڈ کی نا اہلی کے کیس میں ان کے وکیل نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ فیصل واؤڈا نے بطور رکنِ قومی اسمبلی استعفیٰ دے دیا ہے۔

فیصل واؤڈا کے وکیل نے واؤڈا کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ عدالت میں پیش کر دیا اور عدالت سے کہا کہ استعفے کے بعد یہ پٹیشن غیر مؤثر ہو گئی ہے۔

بیرسٹر جہانگیر جدون نے کہا کہ فیصل واؤڈا نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ کاسٹ کیا ہے، پتہ نہیں ووٹ کاسٹ کرنے سے پہلے استعفیٰ دیا یا بعد میں؟

انہوں نے کہا کہ پہلے بھی بہت سے ارکان استعفیٰ دے چکے ہیں اور وہ دوبارہ پارلیمنٹ آ جاتے ہیں، جب تک اسپیکر استعفیٰ منظور نہ کر لے متعلقہ شخص ایم این اے ہی ہوتا ہے۔

Previous articleسینیٹ الیکشن میں اپنے ارکان سے ایک ووٹ بھی زیادہ لیا تو وہ بونس ہوگا: بلاول بھٹو
Next articleڈیل اسٹین نے PSL کو IPL پر ترجیح کیوں دی؟