معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں بہتری کے لیے اہم کردار ادا کیا علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ عرب ممالک کے ساتھ پاکستان کے مزید تعلقات بہتر ہونگے۔ ہم ان کیساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں کشمیر اور اسلاموفوبیا کے خلاف متفقہ قرارداد منظور ہوئی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بڑی محنت کر رہے ہیں۔ یہ پاکستان کی کامیابی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان عنقریب سعودی عرب جائیں گے جبکہ امیر کویت نے بھی انھیں دورے کی دعوت دی ہے کویت کے ساتھ سولہ سال بعد تعلقات میں نئی جہت مل رہی ہے۔ کویت نے دس سال بعد پاکستان کے ویزے کھول دیئے ہیں
علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ دشمنوں نے سعودی عرب اور پاکستان کو دور کرنے کی ہرممکن کوشش کی لیکن اس کے پاکستان کے ساتھ بڑے گہرے تعلقات ہیں۔ ہماری خارجہ پالیسی عرب ممالک کے ساتھ بہترین ہے۔