اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہفتے کو وزیراعظم اعتماد کا ووٹ نہ لے سکے تو کابینہ فارغ ہو جائے گی۔

 

انہوں نے کہا کہ ادارے سینیٹ انتخابات میں غیر جانبدار رہے جب کہ آصف زرداری کے اس بیان میں صداقت ہے کہ ان کے اندازے سے کم لوگ بکے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم لانگ مارچ سے پہلے پنجاب کی طرف جائے گی، امید ہے پرویز الہٰی عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

واضح رہےکہ سینیٹ الیکشن میں حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کی شکست کے بعد وزیراعظم نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے اجلاس 6 مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔

Previous articleحکومت کے 30 سے زیادہ ارکان نے ہم سے رابطہ کیا: شاہد خاقان
Next articleبلاول کی پریس کانفرنس، حکومتی حلقوں میں اضطراب، وزیراعظم کے رابطے