وزیراعظم آج بہاولپور کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ عمران خان کو جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے بارے بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نیشنل کاٹن بریڈنگ انسٹی ٹیوٹ، چین کی مدد سے قائم کئے جانے والے انٹرکروپنگ ریسرچ سینٹر، 2.5 میگاواٹ سولر پاور پراجیکٹ، کرکٹ اسٹیڈیم سمیت مختلف منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم کسان کارڈز تقسیم کرنے کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

 

Previous articleکورونا کا زور: مزید 81 افراد جان سے گئے، 24 گھنٹے میں 4856 نئے مریض
Next articleافغان آرمی چیف ولی احمد زئی عہدے سے برطرف، ہیبت اللہ نئے سپہ سالار مقرر