وزیراعظم عمران خان کا دورہ گلگت بلتستان ملتوی کر دیا گیا، دورہ موسم کی خرابی کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے آج گلگت بلتستان کے دورے پر روانہ ہونا تھا جہاں تاریخی ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا جانا تھا۔ ترقیاتی پیکج میں پاور پراجیکٹس، سڑکوں کی تعمیر اور انٹرنیٹ فراہمی کے منصوبے شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق دورے کی نئی تاریخ کا جلد اعلان کئے جانے کا امکان ہے۔

 

Previous articleآئندہ ہفتے کابینہ میں تبدیلی ہو گی: شبلی فراز
Next articleاپوزیشن کو لے کر چلیں گے اور حکومت کی بھی آواز بنیں گے: گیلانی