وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو وفاقی وزارت اطلاعات کا قلمدان دینےکا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کو وزیر اطلاعات مقرر کرنے کے فیصلے کا اعلان جلد متوقع ہے۔

خیال رہے کہ فواد چوہدری وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی ہیں جبکہ اس سے قبل بھی وہ وزیر اطلاعات رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ شبلی فراز  کے سینیٹ سے ریٹائر ہوجانے کے بعد سے کوئی بھی وزیر اطلاعات نہیں ہے۔

Previous articleکراچی: وینٹی لیٹر پر موجود مریضوں کو دیے جانیوالے انجیکشن کی مانگ میں اضافہ
Next articleمالی سال 2020 میں پی آئی اے کو 2.4 ارب کا گراس منافع