اسلام آباد: کورونا کے باعث قرنطینہ میں موجود وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی نوجوان نسل کے لیے پیغام جاری کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر عظیم شاعر اور فلسفی مولانا رومی کا قول ٹوئٹ کیا۔
عمران خان کے مطابق مولانا رومی کا کہنا ہے کہ اپنی روح کا سودا کسی شے سے نا کرو، روح واحد چیز ہے جو انسان کو دنیا میں لاتی اور واپس لے جاتی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ایک حقیقی آزاد اور دولت مند شخص وہ ہے جس کی روح کی کوئی مادی قیمت نہیں لگائی جا سکتی۔