وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں بھارت سے کاٹن منگوانے کی تجویز مسترد کر دی گئی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 22 نکاتی ایجنڈے اور ملکی سیاسی، اقتصادی صورتحال پر غور ہوگا۔ کورونا وبا اور ویکسی نیشن کے عمل پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔ کورونا ویکسین کی قیمت کی منظوری کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔ الیکڑانک ووٹنگ مشین استعمال اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ رائٹس پر بریفنگ دی جائیگی۔
صحت سہولت پروگرام کی اسلام آباد، گلگت بلتستان کے شہریوں تک توسیع منظوری کیلئے پیش ہوگی۔ ای او بی آئی کے چیرمین کی کنٹریکٹ پر تقرری کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔ سٹیل ملز کیلئے سبسڈی، رولز آف بزنس 1973 میں ترمیم کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔ کوسٹل زون کی ترقی سے متعلق ایم او یو منظوری کےلئے کابینہ میں پیش ہوگا۔