سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو ‘سرفراز پارٹ ٹو’ بننے سے خبردار کرتے ہوئے ٹیم سلیکشن میں اپنا اختیار استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ شعیب اختر نے اس سے قبل سابق کپتان سرفراز احمد پر سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو وکٹ کیپر کی کپتانی کے دوران سلیکشن عمل پر غلبہ حاصل کرنے دینے پر تنقید کی تھی۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ سننے میں آرہا ہے کہ بابراعظم پاکستان کرکٹ بورڈ کو ٹیلی فون کرکے کہ رہے ہیں کہ سکواڈ سلیکشن کے حوالے سے ان کی تجاویز کو نظرانداز کردیا گیا ہے ۔ اگر بابراعظم کو اس عمل سے بہت تکلیف ہوئی ہے اور وہ برانڈ بننا چاہتا ہے تو اسے ابھی مستعفی ہوجانا چاہئے اور پیغام دینا چاہئے کہ اس کی کپتانی میں ایسا نہیں ہوسکتا ، اگر وہ ایسا نہیں کرتے ہیں تو سرفراز پارٹ ٹو بن جائیں گے ۔واضح رہے کہ بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق کپتان بابراعظم بھی سکواڈ میں کچھ کھلاڑیوں کی سلیکشن سے نالاں تھے ۔ پی سی بی ترجمان نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ مذکورہ بالا اطلاعات کی کوئی حقیقت نہیں ہے ،چیف سلیکٹر اور ٹیم مینجمنٹ کے مابین بات چیت کے بعد تمام فیصلے کئے گئے ہیں

Previous articleبھارت میں کسانوں کا احتجاج جاری، امریکی پارلیمانی رپورٹ میں تشویش کا اظہار
Next articleقومی چیف سلیکٹر اپنے طرز انتخاب پر صفائیاں دینے لگے