آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین کا قومی خوشحالی اور وقار میں اہم کردار ہے، خواتین نے مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دے کر خود کو منوایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خواتین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں خواتین کو خراج تحسین پیش کیا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین کا قومی خوشحالی اور وقار میں بڑا اہم کردار ہے، خواتین نے مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دے کر خود کو منوایا۔ چیف آف آرمی اسٹاف کا کہنا ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ میں بھی خواتین صف اول میں شریک ہیں، خواتین بے پناہ احترام کی مستحق ہیں۔

واضح رہے کہ خواتین کا عالمی دن ہر سال 8 مارچ کو منایا جاتا ہے، یہ دن خواتین کے حقوق اجاگر کرنے کیلئے مختص کیا گیا ہے۔

 

Previous articleدورہ جنوبی افریقا و زمبابوے، قومی اسکواڈ کا اعلان 10 مارچ تک ہونے کا امکان
Next article‘فورسز نے جانیں دے کرامن قائم کیا، افغانستان سے ٹی ٹی پی دوبارہ منظم ہو رہی ہے’