پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین تیسرا اورفیصلہ کن ون ڈے آج کھیلا جائے گا، قومی کھلاڑیوں نے تیاریاں مکمل کر لیں۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے، جوڑ توڑ فائنل کر لیا گیا۔ گذشتہ روز قومی کھلاڑی ٹریننگ سیشن میں اِن ایکشن ہوئے، بیٹنگ ،بولنگ اور فیلڈنگ پر توجہ دی، فزیکل فٹنس کے لیے ڈرلز بھی کیں۔
پروٹیز کے دیس فیصلہ کن معرکہ سنچورین میں ہو رہا ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے ہی شروع ہو گا، قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے، انجری کا شکار شاداب خان کے متبادل عثمان قادر ہوں گے۔آصف علی کی جگہ حیدر علی جبکہ محمد حسنین کے متبادل حسن علی ہو سکتے ہیں۔
ہیڈ کوچ مصباح الحق کہتے ہیں کہ دوسرے ون ڈے میں شکست کے باوجود کھلاڑی میچ اور سیریز جیتنے کے لی پرجوش ہیں۔ دوسری جانب میزبان ٹیم نے بھی کامیابی کا دعویٰ کر دیا جس سے مقابلے سے پہلے ہی میچ دلچسپ ہو گیا۔