پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے مدمقابل ہوں گی۔
ہرارے میں چھوٹے فارمیٹ کا دوسرا بڑا معرکہ، چھکے، چوکوں اور وکٹوں کی بہار آئے گی، تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری سے شاہینوں کا مورال ہائی ہے۔ گذشتہ میچ میں پاکستان نے 11 رنز سے فتح حاصل کی۔
زمبابوین ٹیم میں تبدیلی کا امکان ہے، میزبان کھلاڑیوں نے بھی کم بیک کرنے اور شکست کا بدلہ لینے کا دعویٰ کر دیا جس سے میچ مزید سنسنی خیز ہونے کی توقع ہے۔