لاہور: 9 سال کے طویل وقفے کے بعد 4 مارچ سے اسلام آباد سے استنبول تک دوبارہ دونوں ممالک کے درمیان کاروباری ٹرین چلائے جانے کا امکان ہے۔

مذکورہ ٹرین سروس سے تین ممالک یعنی پاکستان، ایران اور استنبول کے درمیان کاوروباری سامان کا تبادلہ آسانی سے ہوگا۔

پاکستان ریلوے کے ایک سینیئر عہدیدار نے  بتایا کہ انہیں متعدد حلقوں کی جانب سے بتایا جا چکا ہے کہ استنبول سے اسلام آباد کے لیے کاروباری ٹرین 4 مارچ کو روانہ ہوگی اور اس کا آفیشل اعلان بھی آئندہ 2 دن کے اندر ہونے کا امکان ہے۔

عہدیدار کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ اور وزارت ریلوے تینوں ممالک کی اقتصادی تعاون تنظیم ’اکانامک کارپوریشن آرگنائزیشن‘ (ای سی او) کے سیکریٹریٹ سمیت ترکی اور ایران کے متعلقہ وزارتوں اور محکموں سے رابطے میں ہے۔

Previous articleزرداری اور فواد کی نااہلی کا کیس: اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ سے رائے طلب
Next articleمعروف ڈرامہ نگار حسینہ معین دس سال بعدچھاتی کے سرطان سے آگاہی پر پاکستان کی پہلی ویب سیریز تحریر کریں گی۔