پاکستان میں توانائی شعبے کا گردشی قرض 2300 ارب روپے تک پہنچ گیا، حکومت بجلی پر فی یونٹ 7 روپے کا گھاٹا اٹھا رہی ہے۔ معاشی تحقیقاتی ادارے پرائم نے رپورٹ جاری کردی۔
توانائی شعبے کا گردشی قرض حکومت کے لیے درد سر بن گیا۔ بجلی کے فی یونٹ پر 7 روپے کا خسارہ، گرشی قرضے معشیت کے حجم کا 5.2 فیصد تک پہنچ گئے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں توانائی شعبے کا گردشی قرض 2300 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ بجلی کی فی یونٹ قیمت 21 روپے ہے جبکہ 7 روپے کی سبسڈی کیساتھ صارفین کو 14 روپے میں دی جارہی ہے۔ حکومت کا گرین انرجی منصوبہ بھی اب تک فعال نہیں ہو سکا۔