پاکستان کو جون تک فائزر بائیو این ٹیک ویکسین کی پہلی کھیپ فراہم کر دی جائے گی۔

 ذرائع کے مطابق  وفاقی حکام نے بتایا کہ کوویکس کے ذریعے پاکستان کو فائزر کی میسنجر ایم آر این اے ویکسین کی ایک لاکھ خوراکیں ملیں گی۔

دوسری جانب حکومت کی جانب سے  فائزر کی ویکسین کو منفی 70 ڈگری پر اسٹور کرنے کے لیے انتظامات کر لیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ویکسین اسٹور کرنے کے لیے 23 الٹرا کولڈ چین ریفریجریٹر حاصل کیے گئے ہیں جن  کو ملک کے 16 شہروں میں نصب کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ الٹرا کولڈ چین ریفریجریٹرز کے ساتھ خصوصی اے سی اور جنریٹر بھی منگوائے گئے ہیں۔

Previous articleپاکستان: کورونا سے مزید 98 اموات، 5800 سے زائد کیسز رپورٹ
Next articleہمارا گروپ کسی کمیٹی سے نہیں صرف وزیراعظم سے ملے گا: جہانگیر ترین