ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی جانب سے سیالکوٹ رمضان بازار میں خاتون افسر کی سرزنش کیخلاف نون لیگ نے پنجاب اسمبلی میں معاون خصوصی اطلاعات کوعہدے سے ہٹانے کی قرارداد جمع کروا دی۔

مسلم لیگ نون کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے فوری ہٹانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی، قرار داد میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ ایوان فردوس عاشق کی جانب سے خاتون اسسٹنٹ کمشنر کی تذلیل کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ معاون خصوصی اطلاعات پنجاب کا خاتون افسر کے ساتھ رویہ انتہائی افسوسناک ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے اس رویے سے بیوروکریسی میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے لہذا وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق کو فوری عہدے سے ہٹائیں اور ڈاکٹرفردوس عاشق خاتون افسر سے معافی مانگیں۔

 

Previous articleعمران خان اور امریکی اداکار کی مشابہت کے چرچے
Next article’100 خاص دعاؤں‘ سے سجا اقراء عزیز کی گود بھرائی کا دوپٹہ